QR CodeQR Code

کرپٹ حکمران 11 سال تک سندھ کو لوٹنے کے بعد اپنے ہی بیان سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، ایاز لطیف پلیجو

11 May 2019 02:44

ایک بیان میں کیو اے ٹی کے مرکزی صدر نے کہا کہ سندھ توڑنے کی سازش عالمی طاقت ہے، ایم کیو ایم عالمی سازش کے تحت نئے صوبے کی بات کررہی ہے، اب عمران خان کے خاص نمائندے گورنر عمران اسماعیل یہ سازش اور مطالبہ کررہے ہیں، سندھ کے عوام اس معاملے پر کسی کو بھی معاف نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمران  11 سال تک سندھ کو لوٹنے کے بعد اپنے ہی بیان اور تقریروں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، اب دھوکے بازی کی تقریروں سے کام نہیں چلے گا، سندھ اسمبلی میں پاکستان اور سندھ کو توڑنے کی سازش کرنے والوں کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا کیس داخل کرنے کی قانون سازی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ توڑنے کی سازش عالمی طاقت ہے، ایم کیو ایم عالمی سازش کے تحت نئے صوبے کی بات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پیپلز پارٹی، عشرت العباد اور بابر اعوان نے اس کی حمایت کی، پرویز مشرف، ضیاء الحق، طاہرالقادری، اسحق ڈار، شہباز شریف اور اب عمران خان کے خاص نمائندے گورنر عمران اسماعیل یہ سازش اور مطالبہ کررہے ہیں، سندھ کے عوام اس معاملے پر کسی کو بھی معاف نہیں کریں گے اور نہ ہی اس سازش کو برداشت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 793465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793465/کرپٹ-حکمران-11-سال-تک-سندھ-کو-لوٹنے-کے-بعد-اپنے-ہی-بیان-سے-پیچھے-ہٹ-رہے-ہیں-ایاز-لطیف-پلیجو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org