QR CodeQR Code

ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف دسویں دن ہڑتال جاری

11 May 2019 09:44

فیصل آباد کے الائیڈ اور سول اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے جبکہ ملتان کے نشتر اسپتال کے آؤٹ ڈور وارڈز بھی بند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف دسویں دن ہڑتال جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ریفارمز کے خلاف دسویں روز احتجاج جاری ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے او پی ڈی میں کام بند کر رکھا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال کے سبب او پی ڈی میں علاج ومعالجے کی غرض سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، سروسز، چلڈرن اور شیخ زید سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے کام بند کردیا ہے جبکہ راولپنڈی میں بھی ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا۔ فیصل آباد کے الائیڈ اور سول اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے جبکہ ملتان کے نشتر اسپتال کے آؤٹ ڈور وارڈز بھی بند ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے معاملات حل نہ کیے اور فوری طور پرہیلتھ بل پرنظرثانی نہ کی تو ایمرجنسی کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 793490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793490/ینگ-ڈاکٹرز-کی-جانب-سے-ایم-ٹی-آئی-ایکٹ-کے-خلاف-دسویں-دن-ہڑتال-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org