0
Saturday 11 May 2019 09:52

سی پیک منصوبہ ہماری ترجیح‌ ہے اور درست سمت کی جانب گامزن ہے، خسرو بختیار

سی پیک منصوبہ ہماری ترجیح‌ ہے اور درست سمت کی جانب گامزن ہے، خسرو بختیار
اسلام ٹائمز۔ وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ درست سمت میں گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے پاک چین اقتصادی راہداری کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس میں‌ کیا۔ خسرو بختیار کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں چینی سفیر  یاوجنگ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسان داود اور دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت کی۔

اس موقع پر چینی سفیرنے سی پیک منصوبوں کی مؤثر جانچ پڑتال اور نگرانی کے میکنزم کی تعریف کی، چینی سفیرنے زیر التوا مسائل کے حل کے لئے حکومت پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو  بختیار نے کہا کہ حکومت سی پیک منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لئے پُرعزم ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکام سی پیک سے متعلق زیرالتوامسائل کو فوری حل کریں، متعلقہ حکام اور ادارے 30 دن کےاندراپنی کارکردگی رپورٹ دیں، سی پیک منصوبہ ہماری ترجیح‌ ہے اور درست سمت کی جانب گامزن ہے۔ یاد رہے کہ 25 اپریل 2019ء کو دورہ چین کے موقع پر وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ خطے میں امن اور خوشحالی لانے کا سبب بنے گا، 22 پراجیکٹس پر تیزی سے عمل در آمد ہو رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 793496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش