QR CodeQR Code

ٹرامپ یوکو سوکا میں امریکی بحری اڈہ کا دورہ کریں گے

11 May 2019 11:12

امریکی صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ 25 مئی کو جاپان کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔ امریکی صدر جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کے ہمراہ ٹوکیو کے نزدیک بحری اڈہ پر جاپان کے جدید جنگی بحری جہاز ازمو کلاس ڈسٹرائر کاگا پر میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے اہلکاروں سے ملاقات کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ہمراہ 25 مئی کو جاپان کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران امریکی صدر جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کے ہمراہ ٹوکیو کے نزدیک بحری اڈہ پر جاپان کے جدید جنگی بحری جہاز ازمو کلاس ڈسٹرائر کاگا پر میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے اہلکاروں سے ملاقات کریں گے۔ شمالی کوریا کے اسلحہ کے تجربات کے باعث جا پان اور جنوبی کوریا نے اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جنگی بحری جہاز ازمو کلاس ڈسٹرائر کاگا ہیلی کاپٹر بردار ہے جسے جدید امریکی جنگی لڑاکا طیاروں ایف بی اسٹیلتھ سے بھی لیس کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ اپنے دورہ جاپان کے موقع پر یوکو سوکا میں امریکی بحری اڈہ کا بھی دورہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 793534

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793534/ٹرامپ-یوکو-سوکا-میں-امریکی-بحری-اڈہ-کا-دورہ-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org