QR CodeQR Code

مخصوص ٹولے کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے امام مساجد کو گریڈ 14 تا 16 میں نوکریاں دینی چاہئیں، فواد چوہدری

11 May 2019 12:10

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ امام مساجد کو نوکریاں دینے سے ڈسپلن بھی آئے گا، اس سلسلے میں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو ذمےداری پوری کرنی چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا مخصوص ٹولے کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے امام مساجد کو گریڈ 14 تا 16 میں نوکریاں دینی چاہئیں، اس اقدام سے ڈسپلن بھی آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ایک بہت چھوٹے گروپ کیلئے وسائل مختص نہیں کرنے چاہئیں، امام مساجد کو گریڈ 14 تا 16 میں نوکریاں دینی چاہئیں، اس سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری ختم ہوگی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا امام مساجد کو نوکریاں دینے سے ڈسپلن بھی آئے گا، اس سلسلے میں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو ذمےداری پوری کرنی چاہئے۔ ایک اور ٹوئٹ میں وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کفایت مہم کے بعد پارلیمنٹیرینز، وزراء کی تنخواہیں بہت کم ہیں، انٹرٹینمنٹ الاؤنس مکمل ختم کیے جاچکے ہیں۔ یاد رہے دو روز قبل وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کا پہلا سائنس میلہ اگست میں اسلام آباد میں ہوگا، اگر آپ  کچھ مختلف اور نیا پاکستان کو دکھانا چاہتے ہیں تو تیار ہوجائیں۔



 


خبر کا کوڈ: 793572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793572/مخصوص-ٹولے-کی-اجارہ-داری-ختم-کرنے-کیلئے-امام-مساجد-کو-گریڈ-14-16-میں-نوکریاں-دینی-چاہئیں-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org