0
Saturday 11 May 2019 12:24

پشاور، میونسپل یونیز کا شہر بھر کی صفائی بند کرنیکا اعلان

پشاور، میونسپل یونیز کا شہر بھر کی صفائی بند کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پشاور کی میونسپل یونینز نے ڈبلیو ایس ایس پی کے افسروں کے رویئے اور ملازمین کے خلاف مقدمات کے اندراج پر شہر بھر کی صفائی بند کرکے احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت آج ہڑتال اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا، جبکہ پیر کے دن سے دفاتر کی تالہ بندی ہوگی۔ آل میونسپل ورکرز یونین اور مزدور اتحاد یونین نے مشترکہ طور پر احتجاجی تحریک کا فیصلہ کیا ہے۔ میونسپل ورکرز کے چیئرمین ریاض خان اور مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ نے گذشتہ روز ہنگامی اجلاس میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر یونین عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈبلیو ایس ایس پی کے افسروں کے رویئے، ملازمین پر مقدمات اور گرفتاریوں کی پرزور مذمت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 793577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش