0
Saturday 11 May 2019 12:57

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے جی بی میں سیمنٹ فیکٹری لگانے کی سفارش

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے جی بی میں سیمنٹ فیکٹری لگانے کی سفارش
اسلام ٹائمز۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر  اور سی پیک منصوبوں کیلئے گلگت بلتستان میں سیمینٹ فیکٹری لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ایک پروپوزل تیار کیا گیا ہے جسے چین میں سی پیک سے متعلق اہم اجلاس میں پیش کیا جائے گا، پروپوزل میں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر اور سی پیک منصوبوں کیلئے جی بی میں ہی سیمنٹ فیکٹری لگانے کی تجویز دی گئ ہے۔ جی بی میں سیمنٹ فیکٹری لگانے کی فیزیبلٹی پر گزشتہ سال سے کام شروع کر دیا گیا تھا، 20 مقامات کے جائزے کے بعد اب ہنزہ اور غذر میں چار مقامات کو سیمنٹ کے کارخانے لگانے کیلئے موزوں قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پر کام شروع ہونے کی صورت میں یہ پاکستان کا سب سے بڑا میگا منصوبہ ہوگا، 15 ارب ڈالر کے اس منصوبے کی تکمیل سات سے آٹھ سال میں ہو گی، ڈیم کی تعمیر کیلئے 50 لاکھ ٹن سیمنٹ کی ضرورت پڑے گی، ساتھ ہی سی پیک منصوبوں کیلئے بھی سمینٹ کی طلب بڑھے گی۔ میگا منصوبوں کے پیش نظر جی بی میں ہی سیمینٹ کی فیکٹری لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 793586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش