0
Saturday 11 May 2019 13:08
فلم میں ہیرو ایرانی اور ہیروئین پاکستانی ہوگی

سید نور کا ایران کیساتھ مشترکہ فلمسازی کے تحت فلم بنانیکا اعلان

سید نور کا ایران کیساتھ مشترکہ فلمسازی کے تحت فلم بنانیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی روابط کی تاریخ بہت ہی قدیم ہے، دانشور، اہل ثقافت، فنکار، محققین اور دنیا کی مختلف اقوام ان روابط میں پل کا کام کرتے ہیں اور اب لالی وڈ بھی ایران فلم انڈسٹری کے ساتھ مل کر کچھ ایسا ہی کرنے جا رہی ہے۔ ہدایتکار سید نور نے ایران کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کے تحت فلم بنانے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے انہوں نے گزشتہ روز مقامی کلب میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں ایرانی اداکار آقای مہدی ناد علی اور پاکستانی نژاد ایرانی بزنس مین فاروق مغل نے شرکت کی۔ سید نور کا کہنا تھاکہ فلم میں پاکستانی اور ایرانی فنکار اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جس کی شوٹنگ پاکستان، ایران اور ترکی میں ہوگی، صائمہ بھی اس فلم میں اہم کردار نبھائیں گی، سید نور نے بتایا کہ فلم کا مصنف اور ہدایتکار وہ خود ہیں اور اسے فاروق مغل پروڈیوس کریں گے۔

فلم ڈائریکٹر سید نور نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستان کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے اس اقدام کو سپورٹ کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے، فلم کی عکس بندی پاکستان اور ایران دونوں ممالک میں کی جائے گی۔ سید نور نے بتایا کہ ہر سال ایران میں فلم فیسٹیول ہوتا ہے جس میں دنیا بھر سے پروڈیسرز جاتے ہیں لیکن پاکستان کی نمائندگی نہیں ہوتی۔ آئندہ برس اس فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی بھی ہوگی۔ فلم کے ڈائریکٹر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کہانی میں ایرانی اور پاکستانی موسیقی کا حسین امتزاج بھی دکھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم فلم کے میوزک پر بہت دھیان دے رہے ہیں۔ سید نور نے بتایا کہ فلم میں کام کرنے والے فنکاروں اور فلم کا نام بہت جلد منظر عام پر لائے جائیں گے تاہم  فلم میں ہیرو ایرانی اور ہیروئین پاکستانی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 793587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش