0
Saturday 11 May 2019 13:14

گلگت بلتستان میں بجلی کی قیمتوں میں 3 سو فیصد اضافے کا فیصلہ

گلگت بلتستان میں بجلی کی قیمتوں میں 3 سو فیصد اضافے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاق کے بعد اب گلگت بلتستان میں بھی بجلی بم گرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، جی بی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 3 سو فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ برقیات نے سردیوں اور گرمیوں میں بجلی کے الگ الگ ٹیرف متعارف کرواتے ہوئے فی یونٹ قیمت تین روپے سے بڑھا کر 10 روپے تک کرنے کی تجویز دی ہے۔ مجوزہ ٹیرف کے تحت گرمیوں میں گھریلو صارفین کے لئے 100 یونٹ تک 2 روپے، 200 یونٹ تک 4 روپے، 500 یونٹ تک 5 روپے اور 500 یونٹ سے زائد پر 6.50 روپے فی یونٹ چارج کیا جائے گا۔ کمرشل صارفین سے 300 یونٹ تک 6 روپے اور 300 سے زائد یونٹس پر 8.50 روپے فی یونٹ چارج کیا جائے گا۔ انڈسٹریز سے 500 یونٹس تک 7 روپے اور 500 سے زائد یونٹس پر 9.50 روپے فی یونٹ وصول کیا جائے گا جبکہ سردیو ں میں گھریلو صارفین سے 100 یونٹس تک 5 روپے، 200 یونٹ تک 7 روپے، 500 یونٹ تک 9 روپے اور 500 سے زائد یونٹ تک 10 روپے فی یونٹ کے حساب سے چارج کیا جائے گا۔ کمرشل صارفین سے 100 یونٹس تک 8 روپے اور 100 سے زائد یونٹس پر 9 روپے کے حساب سے وصول کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 793588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش