0
Saturday 11 May 2019 16:08

اپوزیشن جماعتوں کا باقاعدہ الائنس بنانے کی تیاری مکمل

اپوزیشن جماعتوں کا باقاعدہ الائنس بنانے کی تیاری مکمل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ نون اپوزیشن جماعتوں کا باقاعدہ الائنس بنانے پر رضامند ہو گئی ہے۔ خواجہ آصف کو اپوزیشن جماعتوں کا الائنس بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ نون اپوزیشن جماعتوں کا باقاعدہ الائنس بنانے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے خواجہ آصف کو حزب اختلاف کی جماعتوں کا الائنس بنانے کا ٹاسک بھی دیدیا ہے۔ میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ نون کے تاحیات سرپرست اعلٰی نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو مجوزہ الائنس کا سربراہ بنانے کی منظوری  بھی دی ہے۔ نواز شریف نے خواجہ آصف کو بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سے رابطے بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ نواز شریف نے اگست میں حکومت مخالف تحریک چلانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ مسلم لیگ نون کے سرپرست اعلٰی نے پارٹی کو وارڈ کی سطح تک منظم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل مسلم لیگ نون کے اعلی سطح کے وفد نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں انکے چیمبر میں ملاقات بھی کی تھی۔ مسلم  لیگ نون کے وفد میں خواجہ آصف، ایاز صادق، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، رانا ثنااللہ اور خواجہ  سعد رفیق  شامل تھے۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے خورشید شاہ اور نوید قمر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کی اس اہم ملاقات میں اہم ملکی سیاسی معاملات زیر غور آئے۔ یاد رہے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ ماہ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ ’الائنس فار فری اینڈ فیئر الیکشن‘ پر ہم سب (تمام اپوزیشن) متفق ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ حکومت پشاور کو چلا سکتی ہے، خیبر پختونخوا کو اور نہ ہی پاکستان کو، جو صوبے کو نہیں چلا سکے وہ ملک کیا چلائیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ صدارتی نظام پاکستان کی تاریخ میں آمریت کی علامت ہے، ایسا لگ رہا ہے کے ٹیکنو کریٹکس کی حکومت لائی جارہی ہے، جعلی مینڈیٹ کے ذریعے نظام کو نہیں چلایا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 793605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش