0
Saturday 11 May 2019 18:21

نوشہرہ، دروازے پر پتھر کیوں مارا، زمیندار کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

نوشہرہ، دروازے پر پتھر کیوں مارا، زمیندار کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے علاقے مغلکی میں بچوں نے زمیندار کے دروازے پر پتھر مارے جس کے بعد مقامی زمیندار کی اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 30 سالہ راہگیر نوجوان فارق ولد شمشیر موقعہ پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ زخمیوں میں 12 سالہ نبیل 12، 13 سالہ زوہیب، 20 سالہ شاہ رخ، 45 سالہ فضل محمد، 27 سالہ عبدالرزاق اور 25 سالہ نور احمد شامل ہیں، جن کو تشویشناک حالت میں نوشہرہ سے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے خلاف مغلکی گاوں کے لوگوں نے جاں بحق نوجوان کی نعیش کو پیر سباق جہانگیرہ روڈ پر رکھ کر کچھ دیر کیلئے احتجاج کیا، تاہم بعد میں جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ دوسری جانب نوشہرہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے گاوں کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 793647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب