0
Saturday 11 May 2019 18:40

سوات، مقامی فنکارہ مینا کا قاتل شوہر 4 روز بعد گرفتار

سوات، مقامی فنکارہ مینا کا قاتل شوہر 4 روز بعد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سوات کی مقامی فنکارہ کا قاتل شوہر چار روز بعد گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔ یکم رمضان کو مینگورہ کے علاقے بنڑ میں شوکت نامی ملزم نے اپنی بیوی مینا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور جائے واردات سے فرار ہوگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اندراج مقدمہ کے بعد مسلسل چار روز تک چھاپوں اور ناکہ بندیوں کے بعد سوات پولیس ملزم کو گرفتار کرنےمیں کامیاب ہوئی، بعدازاں جسے میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا۔ ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ کے مطابق میاں بیوی کے درمیان پیسوں کے معاملے پر لڑائی جھگڑا ہوا تھا جس پر ملزم نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ ایس ایچ او تھانہ بنڑ کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم دیگر ممکنہ محرکات کے پیش نظر تفتیش ہنوز جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 793649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش