0
Saturday 11 May 2019 18:40

گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں 5 دہشتگرد داخل، فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں

گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں 5 دہشتگرد داخل، فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں
اسلام ٹائمز۔ فائیو اسٹار ہوٹل میں 5 حملہ آوروں کے داخل ہونے کی اطلاع ہے جبکہ علاقے کے قریب دھماکوں اور فائرنگ کی شدید آوازیں آرہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں مبینہ طور پر 5 حملہ آوروں کے داخل ہونے کی اطلاعات ہیں اور فورسز نے ہوٹل اور ملحقہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوٹل اور علاقے میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں گونج رہی ہیں، جبکہ ہوٹل میں داخل ہونے والے حملہ آوروں کے پاس بھاری اسلحہ موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 793650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش