0
Saturday 11 May 2019 18:48

قبائلی اضلاع کیلئے 5 ارب 4 کروڑ روپے جاری

قبائلی اضلاع کیلئے 5 ارب 4 کروڑ روپے جاری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کیلئے 5 ارب 44 کروڑ سے زائد کا فنڈ جاری کردیا ہے، فنڈز اسکولوں کی تعمیر، صحت، صاف پانی اور طبی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کیلئے 5 ارب 44 کروڑ 17 لاکھ روپے جاری کردیئے۔ فنڈز محکمہ ریلیف و آباد کاری کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں۔ مذکورہ فنڈز اسکولوں کی تعمیر، صحت، صاف پانی اور طبی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کئے جائیں گے۔ باجوڑ کیلئے 33 کروڑ 30 لاکھ اور خیبر کیلئے 42 کروڑ 25 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ ریلیف کے مطابق ضلع کرم کیلئے ایک ارب 10 کروڑ، مہمند کیلئے 49 کروڑ 53 لاکھ، اورکزئی کیلئے 1 ارب 4 کروڑ، شمالی وزیرستان کیلئے 1 ارب 5 کروڑ 90 لاکھ اور جنوبی وزیرستان کیلئے 1 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔ گذشتہ ماہ وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں قبائلی علاقہ جات کی تعمیر و ترقی کیلئے 10 سالہ منصوبہ بندی پیش کی گئی تھی۔ 10 سالہ ترقیاتی پروگرام میں تعلیم، صحت، مواصلات، بجلی، زراعت اور انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے منصوبے شامل ہیں۔ انضمام شدہ علاقوں میں معاشی ترقی کا فروغ اور مواصلات کی سہولتوں پر ترجیحاً کام ہوگا۔ منصوبہ بندی میں سرمایہ کاری، بہتر حکومتی نظام اور اداروں کی ترقی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انضمام شدہ علاقوں کے عوام نے ملک کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، قبائلی عوام نے تکالیف برداشت کی ہیں، اب ان کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
خبر کا کوڈ : 793654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش