0
Saturday 11 May 2019 18:51

 افغانستان، طالبان کے حملوں میں 24 فوجی جاں بحق متعدد زخمی

 افغانستان، طالبان کے حملوں میں 24 فوجی جاں بحق متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے بادغیس میں طالبان کے لشکر نے سکیورٹی چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں 24 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی ذرائع کے مطابق حملوں کے جواب میں کئی شدت پسند بھی ہلاک ہوئے، تاہم فوج کی اضافی نفری پہنچنے تک طالبان سکیورٹی فورسز کی دو چیک پوسٹوں پر قبضہ کرچکے تھے۔ دوسری جانب افغان حکام نے حملوں میں فوجی ہلاکتوں کی تصدیق کی اور کہا کہ جمعہ کی صبح  سینکڑوں مسلح شدت پسندوں نے ضلع بالا مرغاب کے علاقے جار آسیائے میں واقع سیکیورٹی چوکیوں پر حملہ کردیا۔ حکام کے مطابق حملوں میں دستی بموں اور بڑے جدید ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا، جس کے نتیجے میں 24 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جب کہ متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا، جن میں سے 11 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 793655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش