0
Saturday 11 May 2019 19:04

ریاست امام مساجد کو گریڈ 14 سے 16 تک نوکریاں دے، کسی نے قمری کلینڈر پر تنقید نہیں کی، فواد چوہدری

ریاست امام مساجد کو گریڈ 14 سے 16 تک نوکریاں دے، کسی نے قمری کلینڈر پر تنقید نہیں کی، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے کے لئے ایپ تیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول صاحب کے پاپا کی کوئی گارنٹی نہیں، کسی کے باپ کا پیسہ نہیں کہ چھوڑ دیں، سندھ حکومت کے ساتھ کوئی تنازع نہیں، ریاست کو چاہیئے کہ تمام امام مساجد کو گریڈ 14 سے 16 تک نوکریاں دے، کسی عالم دین نے قمری کلینڈر پر تنقید نہیں کی، پڑھے لکھے لوگوں نے اس عمل کی حمایت کی ہے، جن لوگوں کی نوکریاں خطرے میں ہیں انہیں توتنقید کرنی ہے، اپوزیشن کو چاہیئے کہ تعاون کرکے چلیں، اپوزیشن کو 2 چار سال تو معیشت پر بات ہی نہیں کرنی چاہیئے تھی، معیشت پر بات نہ کرتے تو عوام ان کے کرتوت بھول جاتے، ہمیں اس وقت سیاسی طور پر کوئی چیلنج ہی درپیش نہیں، نواز شریف اور آصف زرداری کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، اب تو یہ لوگ آپس میں ہی لڑرہے ہیں، مگر مچھ کے آنسو دیکھنے ہوں تو بلاول، خواجہ آصف کے بیان دیکھیں، پرائم منسٹر ہاؤس میں پاک چین یونیورسٹی بنا رہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ 15ویں روزے تک قمری کیلنڈر بن جائے گا اور ایک ویب سائٹ بھی بنا رہے ہیں جس پر کلک کرکے چاند بھی دیکھا جا سکے گا تاہم یہ فیصلہ شہریوں کو کرنا ہے کہ وہ جدید سمت پر چلنا چاہتے ہیں یا روایتی طریقے پر ہی چلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کو قمری کلینڈر سے متعلق کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی ہے، پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو توجہ کی ضرورت ہے، ٹیکنالوجی میں ہم آگے جاکر اور کام کرنے والے ہیں، ملک کی ترقی کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو سوچنا چاہیئے کہ امام مسجد اور علماء کو سرکار تنخواہ دے، امام مساجد کیلئے نوکریاں ہونی چاہئیں، کسی عالم دین نے قمری کلینڈر پر تنقید نہیں کی، پڑھے لکھے لوگوں نے اس عمل کی حمایت کی ہے، جن لوگوں کی نوکریاں خطرے میں ہیں انہیں تو تنقید کرنی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا چیلنج گورننس اور معیشت کا ہے، ہم پاکستان میں 1500 اسکول بنا رہے ہیں، اگست میں ہم اسلام آباد میں سائنس میلا کر رہے ہیں، آئندہ ہفتے سے ایک اور پروگرام لارہے ہیں، 40 سال سے کم عمر ہے تو ہمارے پاس پروجیکٹ لائیں ہم فنڈ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پاجانے میں چند دن لگیں گے، معیشت میں قومیں نیچے بھی آتی ہیں اور اوپر بھی، پاکستانی کو اپنی معیشت پر کھڑا کریں گے، ملک کو ہم نے بہتر معیشت اور ترقی یافتہ ملک بناناہے، اپوزیشن معیشت پر سیاست کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار تو وہاں بیٹھ کر باتیں کر رہے ہیں، نواز شریف اور زرداری تو ماضی کے قصے ہیں، ان کے قصے راون اور ویلن کے قصے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت، (ن) لیگ اور مولانا فضل الرحمان سے کوئی اختلاف نہیں وہ کہتے ہیں این آر او ہم کہتے ہیں نہ رو، اپوزیشن چاہتی ہے ان کے خلاف کیس نہ چلائے جائیں لیکن لوٹا ہوا پیسہ کسی کے باپ کا نہیں جو چھوڑ دیں، مگر مچھ کے آنسو دیکھنے ہوں تو بلاول، خواجہ آصف کے بیان دیکھیں، ان میں اخلاقی اقدار ہوتیں تو یہ 4،3 سال معیشت پر بات ہی نہ کرتے، ایسے ٹسوے بہا رہے ہیں کہ جیسے پاکستان کی معیشت سے کوئی تعلق نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کا جو حال ہے وہ اپوزیشن نے ہی کیا، ہمیں معیشت نیچے ملی اس کو اوپر لے کر جائیں گے، ہمارا چیلنج گورننس اور معیشت کا ہے، معیشت کو پاؤں پر کھڑا کریں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ زرداری، نواز شریف کو ہم ڈالر واپس دینے کا ہی کہہ رہے ہیں، گورنر کے حکومت کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں، حمزہ شہباز کا بھی لگتا ہے کہ آنا جانا لگا رہے گا اور مریم نواز کا ٹوئٹ بھی ابو بچاؤ مہم پر چلتا ہے، جونہی ابو کو کہتے ہیں پیسے واپس کریں تو یہ میدان میں آجاتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری ہیر رانجھا کی داستان کی طرح ہوجائیں گے، معیشت کا جو حال ہے وہ اپوزیشن نے ہی کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 793657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش