0
Saturday 11 May 2019 19:10

پاکستان نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جاری رکھنے سے انکار کر دیا

پاکستان نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جاری رکھنے سے انکار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ایران پر امریکی پابندیوں کے پیشِ نظر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جاری رکھنے سے انکار کر دیا۔ انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز کے مینیجنگ ڈائریکٹر مبین صولت نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے اس حوالے سے ایران کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ایران کے لیگل نوٹس کے لئے اگست تک کا وقت ہے اور امید ہے کہ ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرت کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا۔ مبین صولت نے مزید کہا کہ اس سے پہلے فروری میں ایران نے باضابطہ طور پر پاکستان کو نوٹس جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر پاکستان نے مقررہ وقت میں اپنے علاقے میں پائپ لائن نہیں بچھائی تو ایران عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں سابق صدر آصف زرداری نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کیا تھا، ایران پاکستانی سرحد تک 900 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھا چکا ہے، جبکہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر 800 کلو میٹر تک لائن بچھانا تھی، تاہم ایران نے اس معاملے کو ثالثی عدالت میں لے جانے کی دھمکی دی ہے، جو کہ عالمی قوانین کے اعتبار سے ایراان کے حق میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 793658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش