QR CodeQR Code

سندھ کابینہ کے 2 مشیروں کو بغیر استحقاق نئی قیمتی گاڑیاں دینے کا انکشاف

11 May 2019 23:58

رپورٹ کے مطابق بلاول ہاﺅس کے عملے اور جیالے ارکان اسمبلی کے پاس بھی خلاف ضابطہ سندھ کی سرکاری گاڑیاں زیر استعمال ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ کے 2 مشیروں کو استحقاق نہ ہونے کے باوجود نئی قیمتی گاڑیاں دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی خریداری پر 90 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ ادھر محکمہ زراعت سندھ کے افسر نے گاڑی کی اصل قیمت سے زیادہ مرمت پرخرچ کر دیئے۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس نے سرکاری گاڑیوں کی مرمت اور پٹرول کی مد میں 3 کروڑ روپے خرچ کئے، جس کی دستاویز ریکارڈ نہیں۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس نے 23 ملین کی گاڑیاں خریدیں، جس کی انشورنس نہیں کرائی۔ بلٹ پروف گاڑیوں کی مرمت پر ایک کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے، جبکہ کمپنی کی ذمہ داری کے باوجود گاڑی کی مرمت نہیں کرائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بلاول ہاﺅس کے عملے اور جیالے ارکان اسمبلی کے پاس بھی خلاف ضابطہ سندھ کی سرکاری گاڑیاں زیر استعمال ہیں۔


خبر کا کوڈ: 793694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793694/سندھ-کابینہ-کے-2-مشیروں-کو-بغیر-استحقاق-نئی-قیمتی-گاڑیاں-دینے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org