0
Sunday 12 May 2019 09:58

بھارتی انتخابات، دہلی سمیت 6 ریاستوں کی 59 نشستوں پر پولنگ جاری

بھارتی انتخابات، دہلی سمیت 6 ریاستوں کی 59 نشستوں پر پولنگ جاری
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں لوک سبھا (ایوان زیریں) کے 17 ویں انتخابات کے چھٹے مرحلے میں آج بروز اتوار کو دارالحکومت دہلی اور 6 ریاستوں کی 59 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک ارب 30 کروڑ آبادی والے ملک میں 6 ہفتوں پر محیط طویل انتخابات کے چھٹے مرحلے میں جاری ووٹنگ میں 10 کروڑ 17 لاکھ سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 483 پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہو جائے گا جس کے بعد دیگر 60 نشستوں پر پولنگ آخری مرحلے میں 19 مئی کو ہو گی۔ انتخابات کے چھٹے مرحلے میں بھارتی دارالحکومت دہلی کے ساتھ ساتھ جن ریاستوں میں پولنگ جاری ہے ان میں بہار، ہریانہ، جھار کھنڈ، مدھیا پردیش، اتر پردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔ لوک سبھا کے چھٹے مرحلے میں دہلی کی 7، اترپردیش کی14، ہریانہ کی 10، بہار، مدھیا پردیش اور مغربی بنگال کی 8 اور جھارکھنڈ کی 4 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ رائے عامہ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت اس مرتبہ بھی کامیابی حاصل کرے گی لیکن 282 نشستیں حاصل کر سکے گی یا نہیں، 2014ء میں ہونے والے انتخابات میں بی جے پی نے اقتدار میں آنے کے لیے نصف سے زائد نشستیں حاصل کی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 793720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش