0
Sunday 12 May 2019 10:13

پارلیمانی پارٹی میں مختلف ایشوز پر مختلف آرا ہو سکتی ہیں، مشتاق منہاس

پارلیمانی پارٹی میں مختلف ایشوز پر مختلف آرا ہو سکتی ہیں، مشتاق منہاس
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزادکشمیر راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز آزادکشمیر کی حکومت کا اگلا بجٹ تاریخ ساز ہو گا، جماعتی عہدیداران کو مشاورتی عمل میں شریک کرینگے۔ راجہ فاروق خان نواز شریف کے نامزد کردہ وزیراعظم ہیں پارلیمانی پارٹی میں مختلف ایشوز پر مختلف آرا ہو سکتی ہیں لیکن اس بات میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ راجہ فاروق خان ہی پانچ سال وزیراعظم رہیں گے۔ نواز لیگ کی پارلیمانی پارٹی باضمیر لوگوں پر مشتمل ہے، قائد پاکستان محمد نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں جلد وہ جیل سے باہر آ کر ملک کی خدمت کریں گے۔ مریم نواز صاحبہ نے اپنی جدوجہد اور عمل سے مسلم لیگ نواز کے کارکنوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ تیرویں ترمیم سے ریاست بااختیار ہوئی یہ واپس نہیں ہو سکتی نہ ہی کوئی ایسا سوچے لیکن اس میں مزید بہتری کے لیے چودھویں ترمیم لائی جا سکتی ہے کیونکہ آئین سازی ایک ارتقائی عمل کا نام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مشتاق منہاس نے مزید کہا کہ آزادکشمیر حکومت نے ریاستی میڈیا کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے، ترقیاتی میزانیہ کے بقایاجات اسی ماہ ادا کر دیے جائیں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ جات اپنے ترقیاتی منصوبوں میں تشہیر کے لیے ایک فیصد بجٹ پی سی ون میں مختص کریں اس کے علاوہ نارمل کے اشتہارات کے بجٹ میں بھی قابل ذکر اضافہ کیا گیا ہے۔ پیپرا سے متعلق بھی ریاستی اخبارات کے دیرینہ مطالبے پر اسے یک سو کر دیا گیا ہے اب تمام اشتہارات محکمہ اطلاعات کی پالیسی پر جاری ہوں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت نے ترقیاتی شعبہ گورننس اور تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ ساتھ ریاست کو بااختیار بنانے اور مالیاتی طور پر خودکفالت حاصل کرنے میں اہم سنگ میل طے کیے ہیں، باقی ماندہ دو سالوں میں رہی سہی کسر پوری کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 793727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش