QR CodeQR Code

پاکستانی ماہرین تعلیم کا وفد دورہ ایران مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گیا

12 May 2019 12:57

وفد نے ایران سے واپسی پر قونصلیٹ جنرل جمہوری اسلامی ایران لاہور محمد رضا ناظری سے ایرانی قونصلیٹ میں ملاقات کی اور ایران میں بہترین سفر کا موقع فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی ماہرین تعلیم نے تہران، مشہد اور قم میں منعقد ہونیوالے کتاب میلوں میں شرکت کی۔ وفد نے ایران میں ایرانی محکمہ تعلیم کے ماہرین اور اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ماہرین تعلیم کا وفد دورہ ایران مکمل کرکے پاکستان پہنچ گیا۔ ماہرین تعلیم کے وفد میں ڈاکٹرعظمٰی بتول ڈپٹی ایگزیکٹو وومن یونیورسٹی لاہور، ڈاکٹر فلیحه زهرا کاظمی صدر شعبہ زبان و ادبیات فارسی لاہور وومن یونیورسٹی، مبینه صدر شعبہ سیاسیات لاہور وومن یونیورسٹی، موسی نقوی صدر مالیاتی کمیشن پنجاب اور خانم عنبرین زیدی شامل تھے۔ وفد نے ایران سے واپسی پر قونصلیٹ جنرل جمہوری اسلامی ایران لاہور محمد رضا ناظری سے ایرانی قونصلیٹ میں ملاقات کی اور ایران میں بہترین سفر کا موقع فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی ماہرین تعلیم نے تہران، مشہد اور قم میں منعقد ہونیوالے کتاب میلوں میں شرکت کی۔ وفد نے ایران میں ایرانی محکمہ تعلیم کے ماہرین اور اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ پاکستانی وفد کے ارکان نے بتایا کہ انہوں نے بنیاد سعدی، آستان قدس رضوی اور علامہ طباطبائی یونیورسٹی  کا بھی دورہ کیا۔ وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ ایران میں مثالی تعلیم نظام ہے جس میں تعلیم کیساتھ تربیت کا بھی بہترین عنصر شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 793766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793766/پاکستانی-ماہرین-تعلیم-کا-وفد-دورہ-ایران-مکمل-کرکے-وطن-واپس-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org