0
Sunday 12 May 2019 13:55

لاہور میں دہشتگردی کے خدشات، اعلیٰ پولیس افسران متحرک ہو گئے

لاہور میں دہشتگردی کے خدشات، اعلیٰ پولیس افسران متحرک ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ شہر میں دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر رمضان بازاروں اور گرجا گھروں کی سکیورٹی سخت، سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز سمیت ڈویژنل ایس پیز نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ داتا دربار کے باہر ہونیوالی دہشت گردی کے باعث اتوار کے روز  صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان، ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل کھاڑک سمیت ڈویژنل ایس پیزخود ہی  رمضان بازاروں اور گرجا گھروں کی سکیورٹی چیک کرتے رہے۔ سی سی پی او اور ڈی آئی جی کا کہنا تھا کے شہر میں سکیورٹی خدشات موجود ہیں، جنہیں کنٹرول کرنے کیلئے پولیس اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اپنے دوروں کے دوران افسر ان نے ڈیوٹی چیک کرنےکیساتھ وہاں تعینات اہلکاروں کو ہدایات بھی جاری کیں۔
خبر کا کوڈ : 793779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش