QR CodeQR Code

جلد بازی میں فیصلہ نہ کیا جائے، حسین حقانی کی جان کیری سمیت 12 ارکان کانگریس سے ملاقات

17 Jun 2011 11:27

اسلام ٹائمز:پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاک امریکا مستحکم تعلقات انتہائی ضروری ہیں۔ پاکستان کی امداد بند کرنے جیسے اقدامات سے مشترکہ مفادات کو شدید نقصان پہنچے گا۔ حسین حقانی نے پاکستان کی ان مشکلات کا بھی ذکر کیا جو پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باعث درپیش ہیں


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے سینیٹر جان کیری سمیت بارہ ارکان کانگریس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان موجود انتہائی کشیدہ تعلقات پر ایک گھنٹے تک تبادلہ خیال کیا گیا۔ حسین حقانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے جلد بازی میں فیصلہ نہ کیا جائے۔ دونوں ممالک کے درمیان پیدا غلط فہمیوں کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاک امریکا مستحکم تعلقات انتہائی ضروری ہیں۔ پاکستان کی امداد بند کرنے جیسے اقدامات سے مشترکہ مفادات کو شدید نقصان پہنچے گا۔ حسین حقانی نے پاکستان کی ان مشکلات کا بھی ذکر کیا جو پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باعث درپیش ہیں۔


خبر کا کوڈ: 79378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/79378/جلد-بازی-میں-فیصلہ-نہ-کیا-جائے-حسین-حقانی-کی-جان-کیری-سمیت-12-ارکان-کانگریس-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org