0
Sunday 12 May 2019 14:57

آصف زرداری کیخلاف نیب مقدمات اور تحقیقات کی فہرست تیار

آصف زرداری کیخلاف نیب مقدمات اور تحقیقات کی فہرست تیار
اسلام ٹائمز۔ نیب نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف تمام کیسز اور انکوائریز کی فہرست تیار کرلی ہے جو رواں ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے اپنے خلاف تمام نیب مقدمات کی تفصیلات کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت عالیہ نے نیب سے جواب طلب کیا تھا۔ عدالتی حکم کے مطابق نیب نے جواب تیار کر لیا ہے جس کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس کی کل 22 انکوائریاں اور 6 انویسٹی گیشنز جاری ہیں۔ نیب جعلی اکاؤ نٹس کے 4 ریفرنس پہلے ہی احتساب عدالت میں دائر کر چکا، میگا منی لانڈرنگ، پنک ریزیڈنسی اور واٹر سپلائی اسکیموں کے ریفرنسز دائر ہو چکے جبکہ پارک لین، توشہ خانہ اور بلٹ پروف گاڑیوں کی انویسٹی گیشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ آصف زرداری نے اب تک کُل 5 مقدمات میں ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 793786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش