0
Sunday 12 May 2019 15:07

آصف زرداری کا الطاف حسین سے بھی برا حال ہوگا، ذوالفقار مرزا

آصف زرداری کا الطاف حسین سے بھی برا حال ہوگا، ذوالفقار مرزا
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا بانی ایم کیو ایم سے بھی برا حال ہوگا۔ ذوالفقار مرزا سمیت دیگر ملزمان انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے سابق صدر آصف علی زرداری کی احتساب عدالتوں میں پیشی کو مکافات عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے جو میرے ساتھ کیا، اب وہی کچھ اس کے ساتھ بھی ہو رہا ہے، ہم انصاف نہیں کرسکتے، اللہ تو انصاف کرتا ہے، آصف زرداری کا بانی ایم کیو ایم سے بھی برا حال ہوگا۔ انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا و دیگر ملزمان کے خلاف درج 4 مقدمات کی سماعت پراسیکیوٹر کی عدم حاضری کے باعث 25 جون تک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 793789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش