0
Sunday 12 May 2019 15:42

داتا دربار دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 13 ہو گئی

داتا دربار دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 13 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں داتا دربار کے سامنے ہونیوالے خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد دھماکے میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پاکپتن کا رہائشی 18 سالہ طاہر اسلم دھماکے میں زخمی ہوا تھا اور میو ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ تاہم دوران علاج ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج چل بسا۔ نوجوان کی میت آبائی شہر روانہ کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ طاہر اسلم کی تدفین اس کے آبائی علاقے پاکپتن میں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 793791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے