QR CodeQR Code

داتا دربار دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 13 ہو گئی

12 May 2019 15:42

ہسپتال ذرائع کے مطابق پاکپتن کا رہائشی 18 سالہ طاہر اسلم دھماکے میں زخمی ہوا تھا اور میو ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ تاہم دوران علاج ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج چل بسا۔ نوجوان کی میت آبائی شہر روانہ کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں داتا دربار کے سامنے ہونیوالے خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد دھماکے میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پاکپتن کا رہائشی 18 سالہ طاہر اسلم دھماکے میں زخمی ہوا تھا اور میو ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ تاہم دوران علاج ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج چل بسا۔ نوجوان کی میت آبائی شہر روانہ کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ طاہر اسلم کی تدفین اس کے آبائی علاقے پاکپتن میں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 793791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793791/داتا-دربار-دھماکے-کا-ایک-اور-زخمی-دم-توڑ-گیا-تعداد-13-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org