QR CodeQR Code

حکومت میرٹ اور شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، شاہ محمود قریشی

12 May 2019 15:59

میڈیا سے گفتگو میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سابق دور میں ملتان میں عوامی امنگوں کے مطابق ترقیاتی کام نہیں ہوئے جو افسوناک ہے، ماضی میں اس خطے کے فنڈ لاہور میں لگائے گئے جس سے یہاں احساس محرومی بڑھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت میرٹ اور شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ملتان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی سیکریٹری سمیت صوبائی و قومی اراکین اسمبلی بھی شریک ہوئے، اجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سابق دور میں ملتان میں عوامی امنگوں کے مطابق ترقیاتی کام نہیں ہوئے جو افسوناک ہے، ماضی میں اس خطے کے فنڈ لاہور میں لگائے گئے جس سے یہاں احساس محرومی بڑھا، حکومت پنجاب سے ملتان میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے خصوصی فنڈز کا مطالبہ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی کی طرح ملتان سے سوتیلی ماں جیسا سلوک نہیں ہونے دیں گے، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں ساڑھے 3 ارب کی کرپشن کی تحقیقات پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے کرائی جائیں گی جبکہ کمپنی میں ساڑھے 3 ارب کی کرپشن میں سابق سیاسی قیادت بھی ملوث رہی۔


خبر کا کوڈ: 793792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793792/حکومت-میرٹ-اور-شفافیت-کی-پالیسی-پر-عمل-پیرا-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org