QR CodeQR Code

کشمیر میں جو بھی خون خرابہ ہورہا ہے، اسکی تمام تر ذمہ داری بھارتی حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے، سید علی گیلانی

14 May 2019 20:12

حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے کہا کہ جموں کشمیر کی غیر یقینی سیاسی صورتحال اور عدمِ استحکام کی وجہ سے قیمتی انسانی زندگیاں بھینٹ چڑھ رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے شہید اشفاق احمد صوفی، عادل بشیر وانی اور جاوید احمد بٹ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے جموں کشمیر میں قتل و غارتگری رُکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جو بھی خون خرابہ ہورہا ہے، اسکی تمام تر ذمہ داری بھارت کے حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جو مسئلہ کشمیر کو اس کے جمہوری اور تاریخی پسِ منظر کی روشنی میں حل کرنے کے بجائے فوجی طاقت کے ذریعے کچلنا چاہتے ہیں۔

سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ جموں کشمیر کی غیر یقینی سیاسی صورتحال اور عدمِ استحکام کی وجہ سے قیمتی انسانی زندگیاں بھینٹ چڑھ رہی ہیں اور اس کی تمام تر ذمہ داری بھارتی حکمرانوں پر عائد ہوجاتی ہے، جو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کا احترام کرنے کے بجائے اپنی ضد اور ہٹ دھرمی پر اڑے ہوئے ہیں اور اس خطے پر طاقت کے زور پر اپنا جبری قبضہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 793799

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793799/کشمیر-میں-جو-بھی-خون-خرابہ-ہورہا-ہے-اسکی-تمام-تر-ذمہ-داری-بھارتی-حکمرانوں-پر-عائد-ہوتی-سید-علی-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org