0
Sunday 12 May 2019 18:25

مسائل کے حل کیلئے حکمرانوں کو قرآن سے رہنمائی لینا ہوگی، ثروت اعجاز قادری

مسائل کے حل کیلئے حکمرانوں کو قرآن سے رہنمائی لینا ہوگی، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قرآن پاک سے دلوں کو منور اور مسائل کے حل کیلئے حکمرانوں کو رہنمائی لینا ہوگی، حکمران مدینہ طرز حکمرانی کے دعوؤں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے قرآن و سنت کے نظام کو نافذ کرنے کا عملی مظاہرہ کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر ڈسٹرکٹ کمیٹی، سیکٹر کنوینر و سیکٹر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علماء و ارکان مرکزی رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے۔ ثروت اعجاز قادری کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام پاکستان کو اسلامی فلاحی اسٹیٹ بنانے کیلئے نظام مصطفیٰ کا نفاذ چاہتے ہیں، ملک میں سارے دنیاوی نظام کے تجربے کئے جا چکے، سب ناکام ہو چکے ہیں،۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غربت کو ختم کرنے کیلئے بیرونی پالیسیوں کو مسترد کر دے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 793808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش