0
Sunday 12 May 2019 19:57

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کی اشرافیہ میں "فٹبال" بن کر رہ گیا

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کی اشرافیہ میں "فٹبال" بن کر رہ گیا
اسلام ٹائمز۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کی اشرافیہ میں "فٹبال" بن کر رہ گیا۔ انتہائی باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ ایران مخالف لابی اس منصوبے کو مختلف حیلے بہانوں سے لٹکانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی کا بحران موجود ہے جس کو حل کرنے کیلئے عمران خان چاہتے ہیں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کیا جائے مگر کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو اس منصوبے کو مکمل ہونے نہیں دے رہے اور وہ عمران خان کو عالمی پابندیوں سے خوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے حوالے سے کچھ قوتیں پاکستان کو اس سے ہراساں کر رہی ہیں کہ منصوبے مکمل ہونے کی صورت میں امریکہ پاکستان پر پابندیاں عائد کر دے گا جبکہ عمران خان کا موقف ہےکہ عالمی برادری سمیت امریکہ کو یہ یقین دہانی کروائی جائے کہ یہ منصوبہ ہمارے لئے بہت زیادہ ضروری ہے۔ اس حوالے سے ابھی تک تو عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے عالمی برادری سمیت امریکہ کو مطمئن کریں جبکہ پاکستان میں موجود ایران مخالف لابی اس کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 793815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش