QR CodeQR Code

افغان فوجی ماہرین نے امریکہ کو غدار قرار دے دیا

12 May 2019 20:12

افغان فوجی امور کے ماہر اکبر جان فولاد نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب افغانستان میں جنگ شدت اختیار کر چکی ہے، افغان سکیورٹی فورسز کے بجٹ میں کمی ایک انتہائی غیرسنجیدہ اقدام ہے۔


اسلام ٹائمز - امریکی وزارت دفاع نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع امریکہ اور مکسیکو کی سرحد پر تعمیر کی جانے والی دیوار کے تعمیری اخراجات کی مد میں 1.5 بلین ڈالرز ادا کرے گی جبکہ اس رقم کو پورا کرنے کے لئے 60 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز افغانستان کی سکیورٹی فورسز کی لاجسٹک سپلائیز کے بجٹ میں سے ادا کیا جائے گا جس کے ردعمل میں افغان فوجی ماہرین نے امریکی وزارت دفاع کے اس اقدام کو بےرحمانہ اور افغان عوام کے حق میں خیانت قرار دے دیا ہے۔

افغان فوجی امور کے ماہر جنرل عتیق اللہ امرخیل نے افغان خبر ایجنسی "جمہور" کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کا یہ اقدام افغان فوج پر منفی اثرات مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ طالبان کے حوصلے بھی بلند کرنے کا باعث بنے گا۔ اسی طرح فوجی امور کے ایک اور افغان ماہر اکبر جان فولاد نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب افغانستان میں جنگ شدت اختیار کر چکی ہے، افغان سکیورٹی فورسز کے بجٹ میں کمی ایک انتہائی غیرسنجیدہ اقدام ہے۔ واضح رہے کہ افغان سکیورٹی فورسز کا روزانہ کا خرچ 110 لاکھ ڈالرز ہے جس کا زیادہ تر حصہ امریکہ ادا کرتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 793818

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793818/افغان-فوجی-ماہرین-نے-امریکہ-کو-غدار-قرار-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org