0
Sunday 12 May 2019 20:17

مغربی ممالک کردار کی سچائی کے امتحان میں بری طرح ناکام رہے ہیں، ترکی

مغربی ممالک کردار کی سچائی کے امتحان میں بری طرح ناکام رہے ہیں، ترکی
اسلام ٹائمز - ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ترکی میں واقع سعودی عرب کے سفارت خانے میں قتل کے بعد ٹکڑے ٹکڑے کئے جانے والے سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے معروف صحافی "جمال خاشگی" کے بہیمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے معروف خبرنگار "جمال خاشگی" کے سعودی سفارت خانے میں ہونے والے بہیمانہ قتل پر نہ صرف یہ کہ تاحال کوئی واضح موقف نہیں اپنایا بلکہ بارہا ہمیں یہ پیغام پہنچایا ہے کہ "پریشانی کی کوئی بات نہیں!"۔

ترکی کے صدر نے مغربی ممالک کے بلند و بانگ دعووں اور انسانی حقوق کے نعروں کے تناظر میں بین الاقوامی سطح پر ان کے ان گنت انسانیت سوز اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کہ مغربی ممالک کی حکومتیں خاص طور پر "جمال خاشگی" کے قتل کے مسئلے میں کردار کی سچائی اور راستگوئی کے امتحان میں بُری طرح ناکام رہی ہیں۔


 
خبر کا کوڈ : 793821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش