QR CodeQR Code

پشاور میں بھی جعلی شادیاں کرانے والے چینی گینگ کی موجودگی کا انکشاف

12 May 2019 20:55

مسکان کی والدہ فریدہ بی بی نے میڈیا کو بتایا کہ اسلام آباد منتقلی کے بعد سے بیٹی کے ساتھ رابطہ نہیں کروایا گیا، بہت پریشان ہوں کیونکہ معلوم نہیں ہے کہ میری بیٹی کس حال میں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے مختلف شہروں کے بعد اب خیبر پختونخوا میں بھی جعلی شادیاں کرانے والے چینی گینگ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جعلی شادیاں کرانے والا چینی گینگ کاپشاور کی مسیحی برادری میں شادیاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے، بعد پشاور کے علاقہ تہکال کی رہائشی 19 سالہ مسیحی لڑکی مسکان کی شادی 27 فروری کو چینی باشندے سو بینجی سے ہوئی، جس کے بعد پشاور کے علاقہ تہکال کی رہائشی 19 سالہ مسکان شوہر کے ساتھ اسلام آباد منتقل ہوگئی۔ مسکان کی والدہ فریدہ بی بی نے میڈیا کو بتایا کہ اسلام آباد منتقلی کے بعد سے بیٹی کے ساتھ رابطہ نہیں کروایا گیا، بہت پریشان ہوں کیونکہ معلوم نہیں ہے کہ میری بیٹی کس حال میں ہوگی۔ فریدہ بی بی نے کہا کہ مسکان کا رشتہ مقامی شہری یوسف بھٹی اور اس کی اہلیہ نے کروایا تھا، چینی داماد نے بیٹی کو شادی کی تیاری کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد بھی دیئے تھے، انہوں نے کہا کہ یوسف بھٹی نے اپنی سوتیلی بیٹی کی شادی بھی چینی باشندے سے کروائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 793826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793826/پشاور-میں-بھی-جعلی-شادیاں-کرانے-والے-چینی-گینگ-کی-موجودگی-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org