0
Sunday 12 May 2019 23:19

پاکستان بنانے والے مہاجروں کو سب سے بڑا دہشت گرد بناکر پیش کیا جارہا ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر

پاکستان بنانے والے مہاجروں کو سب سے بڑا دہشت گرد بناکر پیش کیا جارہا ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر
اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مہاجر تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں، سندھ کے شہری علاقوں میں نسل پرست متعصب سندھی حکمران مہاجر وں کو دیوار سے لگانے میں مصروف ہیں، اگر مہاجروں نے متحد ہوکر صحیح سمت اور صحیح قیادت کا تعین نہ کیا تو پھر تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ وہ ملیر اور ناظم آباد میں ایم آئی ٹی کے زیر اہتمام افطار پارٹی کی تقریبات سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب سے اعجاز شیخ نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا کہ سندھ میں برسراقتدار سندھی انتہاء پسند حکمران ہر آنے والے دن کے ساتھ مہاجر دشمن منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، بدقسمتی سے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ جو ان حکمرانوں کی کرپشن سے لے کر ناانصافیوں اور ظلم تک سے آگاہ ہے، لیکن مہاجروں کی کوئی داد رسی کرنے والا نہیں اور نہ ہی ان بدعنوان حکمرانوں کا عملاً کوئی احتساب کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس ملک میں سب سے زیادہ دہشت گرد اور سب سے بڑے ملک دشمن صرف مہاجر ہی ہیں، جو کھلے عام پاکستان کی سالمیت کیخلاف بات کرتے تھے ہیں اور سندھودیش کے نعرے لگاتے ہیں انہیں کچھ نہیں کہا جاتا ہے اور محب وطن مہاجر جن کے آباؤ اجداد نے پاکستان کے قیام کیلئے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کئے او ران ہی کی قربانیوں کی مرہون منت آج پورے ملک میں مفاد پرست عیاشیاں کررہے ہیں لیکن ان مہاجروں کی اولادوں کے ساتھ تیسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، کراچی کے مہاجروں کے ٹیکس پر پورا ملک پلتا ہے پھر بھی ان ہی مہاجروں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 793840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش