0
Sunday 12 May 2019 23:26

سانحہ 12 مئی 2007ء کے متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

سانحہ 12 مئی 2007ء کے متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سانحہ 12 مئی 2007ء کے متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی میں پیپلز پارٹی نے جانوں کا نذرانہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آمریت کے پروردہ چنگیزی ٹولے نے کراچی کو لہو میں نہلا دیا تھا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سانحہ 12 مئی پر کیوں چپ سادھے بیٹھی ہے، سانحہ 12 مئی کا تاتاری گروہ آج حکومت میں بیٹھا ہے، سانحہ 12 مئی کے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ آمریت اور نام نہاد حق پرستی کے چنگیزی گروہ نے کراچی میں خون کی ہولی کھیلی تھی، عدلیہ سانحہ 12 مئی کے کرداروں کے خلاف اپنا آئینی فرض نبھائے۔
خبر کا کوڈ : 793841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش