0
Sunday 12 May 2019 23:28

مدارس کے خلاف پالیسیاں بنانے والے اپنے پیشرو حکمرانوں کے انجام کو نہ بھولیں، قاری عثمان

مدارس کے خلاف پالیسیاں بنانے والے اپنے پیشرو حکمرانوں کے انجام کو نہ بھولیں، قاری عثمان
اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک اپنے دامن میں رحمتوں برکتوں اور نعمتوں کی بہاریں لیکر آتا ہے، ماہ صیام اللہ کی رحمتوں کا موسم بہار ہے، ماہ مبارک میں تزکیہ نفس ہوتا ہے، فرائض کا درجہ 70 گناہ بڑھ جاتا ہے جبکہ نوافل فرائض کے برابر ہوجاتے ہیں، رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی نائب قاری محمد عثمان، مفتی فیض الحق، مولانا مستجاب اللہ، قاری عزیز الرحمن اور مولانا عظیم اللہ عثمان نے جامعہ عثمانیہ شیر شاہ کے زیر اہتمام 6 روزہ نماز تراویح کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اور علوم نبوتﷺ کی چھاونیاں ہیں، مدارس کے خلاف معاندانہ رویہ برداشت نہیں، دینی مدارس امن و سلامتی کے گہوارے ہیں، دہشتگردی سے جوڑنے والے اسلام اور ملک دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے خلاف پروپیگنڈا قادیانی ایجنڈا ہے، یہودی اور قادیانی لابی کی ایماء پر مدارس کے خلاف پالیسیاں بنانے والے اپنے پیشرو حکمرانوں کے انجام کو نہ بھولیں۔
خبر کا کوڈ : 793842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش