QR CodeQR Code

آمریت اور دہشتگردوں نے ملکر 12 مئی کو کراچی میں خون کی ہولی کھیلی، بلاول بھٹو زرداری

12 May 2019 23:36

اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ سانحہ 12 مئی میں ملوث کردار عمران خان کی حکومت کا حصہ ہیں، سانحے میں ملوث کرداروں کی وفاقی حکومت پشت پناہی کر رہی ہے، سانحے کو 12 برس بیت گئے، خون آشام دن کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں، میں 12 مئی سانحے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 12 مئی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آمریت اور دہشت گردوں نے مل کر 12 مئی کو شہر قائد میں خون کی ہولی کھیلی، اس واقعہ کو بھلانا ممکن نہیں ہے، سانحہ 12 مئی میں ملوث کردار عمران خان کی حکومت کا حصہ ہیں۔ سانحہ 12 مئی کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحے کو 12 برس بیت گئے، خون آشام دن کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں میں 12 مئی سانحے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ 12 مئی کو کراچی میں خون کی ہولی کھیلی گئی, جسے بھلانا ممکن نہیں ہے، پی پی پی کارکنان نے عدلیہ آزادی کے لئے جان کے نذرانے پیش کئے، پی پی کارکنان کے بغیر آزاد عدلیہ کی جنگ ممکن نہ تھی، پیپلز لائر فورم اور وکلاء برادری نے سابق آمر کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سانحہ 12 مئی میں ملوث کردار عمران خان کی حکومت کا حصہ ہیں، سانحے میں ملوث کرداروں کی وفاقی حکومت پشت پناہی کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 793843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793843/آمریت-اور-دہشتگردوں-نے-ملکر-12-مئی-کو-کراچی-میں-خون-کی-ہولی-کھیلی-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org