0
Monday 13 May 2019 09:24

آئی ایم ایف سے مالی تعاون حاصل کرنا آخری حل تھا، شاہ محمود قریشی

آئی ایم ایف سے مالی تعاون حاصل کرنا آخری حل تھا، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف سے مالی تعاون حاصل کرنے کے خواہشمند نہیں تھے لیکن ہم بے بس تھے۔ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے مختلف مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دہشت گرد حملوں میں پاکستان مخالف اور سی پیک مخالف قوتوں کا ہاتھ ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک کو سرمایہ کاری کی کمی کا سامنا ہے، مالی خسارہ اور بے روزگاری عروج پر ہے، صورتحال روز بروز بگڑتی جا رہی ہے۔ گزشتہ حکومتوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتیں براہ راست ٹیکسز پر انحصار کرتی تھیں، درآمدات کی شرح برآمدات سے زیادہ تھی، قومی خزانہ خالی اور آخری 5 ماہ کا گردشی قرضہ 8 سو 6 ارب روپے تھا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دوست ممالک نے مکمل تعاون میں اضافہ کیا لیکن ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا طویل مرحلہ ہوا کیونکہ ہماری حکومت عوام کی سہولت کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط میں نرمی کی ہر ممکن کوشش کر رہی تھی۔
خبر کا کوڈ : 793864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش