QR CodeQR Code

عمران خان نے اقتصادی ٹیم کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

13 May 2019 09:34

اجلاس میں وزارت خزانہ کی جانب سے وزیراعظم کو مالیاتی امور پر بریفنگ دی جائے گی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سمیت حکومتی اقتصادی ٹیم کے ارکان بھی بریفنگ میں شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقتصادی ٹیم کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی ٹیم کے اجلاس میں آئی ایم ایف سے معاہدے اور ایمنسٹی اسکیم پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو مالیاتی امور پر بریفنگ دی جائے گی، جس میں کابینہ اور پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی شریک ہوں گے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سمیت حکومتی اقتصادی ٹیم کے ارکان بھی بریفنگ میں شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 793867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793867/عمران-خان-نے-اقتصادی-ٹیم-کا-اہم-اجلاس-ا-ج-طلب-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org