0
Monday 13 May 2019 11:34

پاک ایران گیس منصوبے کے متعلق پیپلزپارٹی نے کبھی بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا، نیئر بخاری

پاک ایران گیس منصوبے کے متعلق پیپلزپارٹی نے کبھی بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا، نیئر بخاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ گیس پائپ لائن مکمل ہوتا تو ملک معاشی ترقی کرتا، آصف زرداری سے تعصب کی بنیاد پر منصوبے کو نظر انداز کیا گیا۔ اب بھی وقت ہے منصوبے کو مکمل کیا جائے۔ اسلام آباد سے جاری ہونیوالے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن ملک کے بہترین مفاد میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے پاک ایران گیس پائپ لائن کی بنیاد رکھی، آصف زرداری کو صرف پاکستان کے مفاد عزیز تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے کبھی بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا۔ آصف زرداری سے تعصب کی بنیاد پر منصوبے کو نظر انداز کیا گیا۔ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ گیس پائپ لائن مکمل ہوتا تو ملک معاشی ترقی کرتا، اب بھی وقت ہے منصوبے کو مکمل کیا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 793930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش