QR CodeQR Code

پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں کیخلاف شکایات کیلئے ہیلپ لائن قائم

13 May 2019 11:39

محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ بغیر لائسنس کوئی سکیورٹی کمپنی کام کرر ہی ہے تو اس کی اطلاع دی جا سکتی ہے حکومت فوری کارروائی کرے گی۔ اگر سکیورٹی کمپنی نے غیر تربیت یافتہ، عمر رسیدہ بیمار یا معذور سکیورٹی گارڈ تعینات کیا ہے، سکیورٹی گارڈ ممنوعہ بور کے ہتھیار سے لیس ہے یا سکیورٹی کمپنی نے بغیر کلیئرنس سکیورٹی گارڈ بھرتی کیا ہے تو اس کی بھی شکایت کی جا سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں کی شکایات کیلئے ہیلیپ لائن قائم کر دی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ انہیں اگر پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں کے حوالے سے کوئی شکایت ہے تو فوری طور پر 1124 پر اطلاع دیں۔ محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ بغیر لائسنس کوئی سکیورٹی کمپنی کام کرر ہی ہے تو اس کی اطلاع دی جا سکتی ہے حکومت فوری کارروائی کرے گی۔ اگر سکیورٹی کمپنی نے غیر تربیت یافتہ، عمر رسیدہ بیمار یا معذور سکیورٹی گارڈ تعینات کیا ہے، سکیورٹی گارڈ ممنوعہ بور کے ہتھیار سے لیس ہے یا سکیورٹی کمپنی نے بغیر کلیئرنس سکیورٹی گارڈ بھرتی کیا ہے تو اس کی بھی شکایت کی جا سکتی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کمپنی اگر اپنے گارڈز کو حکومت کی مقرر کردہ تنخواہ سے کم دے رہی ہے تو بھی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ کوئی بھی شکایت ملنے پر متعلقہ سکیورٹی کمپنی کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 793934

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793934/پرائیویٹ-سکیورٹی-کمپنیوں-کیخلاف-شکایات-کیلئے-ہیلپ-لائن-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org