0
Monday 13 May 2019 11:51

جسٹس گلزار نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جسٹس گلزار نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی غیر ملکی سرکاری دورے پر روانگی کے باعث جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اُٹھا لیا۔ آصف سعید کھوسہ کی عدم موجودگی میں جسٹس گلزار احمد قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے، جسٹس عظمت سعید نے جسٹس گلزار احمد سے قائم مقام عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اسٹاف اور سینیئر وکلا نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 793936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش