0
Monday 13 May 2019 12:14

کولمبو کے قریب مسجد پر حملہ، پولیس نے ایک مرتبہ پھر علاقے میں کرفیو نافذ کردیا

کولمبو کے قریب مسجد پر حملہ، پولیس نے ایک مرتبہ پھر علاقے میں کرفیو نافذ کردیا
اسلام ٹائمز۔ سری لنکا میں مشتعل افراد نے دارالحکومت کولمبو کے قریبی علاقے میں واقع مسجد پر حملہ کردیا جس کے بعد پولیس نے ایک مرتبہ پھر علاقے میں کرفیو نافذ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ترجمان رووان گناسیکارا نے بتایا کہ دارالحکومت کولمبو کے شمال سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع رہائشی علاقے چیلاؤ میں مشتعل ہجوم نے مسجد پر حملہ کیا اور مسلمانوں کے کاروباری مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔

کیتھولک اکثریتی علاقے چیلاؤ میں کشیدگی کا آغاز اس وقت ہوا جب ایک رہائشی نے غلط فہمی کے باعث فیس بک پوسٹ کو مسیحی افراد خلاف خطرہ سمجھ لیا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ فیس بک پر کمنٹ کرنے والے مسلمان شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ دیگر علاقوں تک کشیدگی پھیلنے سے روکنے کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ حالیہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں پیش آئی، جب کیتھولک گرجا گھروں نے 21 اپریل کو 3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلز میں ہونے والے دھماکوں میں 258 افراد کی ہلاکت کے بعد اتوار کو عوامی اجتماع کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 793940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش