0
Monday 13 May 2019 13:09

پاک ایران گیس پائپ منصوبے پر ایرانی وفد جلد پاکستان کا دورہ کریگا، صولت مبین

پاک ایران گیس پائپ منصوبے پر ایرانی وفد جلد پاکستان کا دورہ کریگا، صولت مبین
اسلام ٹائمز۔ ایم ڈی انٹر سٹیٹ گیس سسٹم مبین صولت نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دستخط کر رکھے ہیں، چاہتے ہیں کہ منصوبہ مکمل ہو، منصوبے کی راہ میں درپیش چیلنجز کو مل کر حل کرنا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی انٹر سٹیٹ گیس سسٹم مبین صولت کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ منصوبے پر ایرانی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، مذاکرات دونوں ممالک کی متعلقہ کمپنیوں کے حکام کے درمیان ہوں گے۔

مبین صولت کا کہنا تھا کہ ایرانی وفد عید سے قبل پاکستان کا دورہ کرے گا، تاہم حتمی تاریخ کا تعین ایران کی جانب سے جواب موصول ہونے پر کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے تکنیکی سطح پر منصوبے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی، وے فارورڈ نکال سکے تو نکالیں گے، پاکستان نے منصوبے پر دستخط کر رکھے ہیں، چاہتے ہیں منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچے، تاہم منصوبے کی راہ میں درپیش چیلنجز کو مل کر حل کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 793947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے