0
Monday 13 May 2019 13:26

چترال، زیر تعمیر پل وقت سے پہلے دریا برد

چترال، زیر تعمیر پل وقت سے پہلے دریا برد
اسلام ٹائمز۔ چترال کے بالائی علاقے اوویر اور مضافات کیلئے دریائے چترال پر بننے والا پُل وقت سے پہلے دریا برد ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بالائی علاقے اوویر کیلئے دریائے چترال پر زیر تعمیر پل اسوقت گرگیا جب ایک گاڈر پل کے اوپر لگانے کی کوشش کی جارہی تھی کہ وہ دریا میں گرگیا۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ اس پل میں جو میٹریل استعمال ہوا تھا وہ ناقص تھا جس کی وجہ سے ٹھیکیدار نے اپنی غلطی کو چھپانے کیلئے پل کو دریا میں گرادیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ پل محکمہ سی اینڈ ڈبلیو یعنی کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے زیر نگرانی بن رہا تھا۔ یہ پل پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عبد الطیف کے آبائی گاؤں اوویر کیلئے بن رہا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق اب یہ پل جلد مکمل ہونا ناممکن ہوگیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے پل کو جلد ازجلد تعمیر کرنے کے ساتھ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 793953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش