QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں کیلئے 438 امیدوار آمنے سامنے

13 May 2019 13:32

قبائلی اضلاع میں 2 جولائی کو ہونیوالے انتخابات کیلئے 3 خواتین سمیت 438 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، جبکہ خواتین کی چار مخصوص نشستوں کیلئے 30 اور اقلیت کی ایک نشست کیلئے 9 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں کیلئے 3 خواتین سمیت 438 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں کیلئے 2 جولائی کو ہونے والے انتخابات کیلئے 3 خواتین سمیت 438 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، جبکہ خواتین کی چار مخصوص نشستوں کیلئے 30 اور اقلیت کی ایک نشست کیلئے 9 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے  جاری فہرست کے مطابق پی کے 100 باجوڑ سے 25 امیدوار، پی کے 101 باجوڑ سے 41 امیدوار اور پی کے 102 کیلئے 21 مرد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرنگ افیسر کے پاس جمع کرائے ہیں۔ پی کے 103 مہمند سے 22 مرد اور ایک خاتون، پی کے 104 سے 28، پی کے 105 خیبر سے 27، پی کے 10 سے 28 مرد اور ایک خاتون، پی کے 107 خیبر سے 30، پی کے 108 کرم سے 42، پی کے 109 سے 21 مرد اور ایک خاتون امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پی کے 110 ضلع اورکزئی سے 26 امیدوار، پی کے 111 شمالی وزیرستان سے 28، پی کے 112 شمالی وزیرستان سے 26، پی کے 113 جنوبی وزیرستان سے 35، پی کے 114 جنوبی وزیرستان سے 22 اور پی کے 115 سابقہ ایف آرزریجنز کیلئے 13 امیدوار میدان میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 793955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793955/خیبر-پختونخوا-اسمبلی-کی-16-نشستوں-کیلئے-438-امیدوار-آمنے-سامنے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org