QR CodeQR Code

سانحہ داتا دربار میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کیلئے پیکج کی منظوری دیدی گئی

13 May 2019 15:27

پیکیج کے مطابق شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کو ایک ایک کروڑ روپے مالی امداد دی جائے گی جبکہ سانحہ میں شہید اہلکاروں کی فیملی کو گھر خریدنے کیلئے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کی رقم علیحدہ بھی ملےگی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سانحہ داتا دربار میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کیلئے پیکج کی منظوری دیدی۔ پیکیج کے مطابق شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کو ایک ایک کروڑ روپے مالی امداد دی جائے گی جبکہ سانحہ میں شہید اہلکاروں کی فیملی کو گھر خریدنے کیلئے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کی رقم علیحدہ بھی ملےگی۔ منظور ہونیوالے پیکیج میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہید اہلکاروں کے اہلخانہ کو 7،7 مرلے کا پلاٹ بھی دیا جائے گا جبکہ سانحہ داتا دربار میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کے اہلخانہ کو ہر ماہ تنخواہ بھی دی جائے گی اور شہید اہلکاروں کے بچوں کیلئے مفت تعلیم اور نوکری کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 793976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793976/سانحہ-داتا-دربار-میں-شہید-ہونیوالے-پولیس-اہلکاروں-کیلئے-پیکج-کی-منظوری-دیدی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org