QR CodeQR Code

سپریم کورٹ، جی بی کی اعلیٰ عدلیہ میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

13 May 2019 16:02

سپریم اپیلٹ کورٹ جی بی میں 40 سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف وکلاء تنظیموں کی جانب سے سپریم کورٹ میں گزشتہ ماہ درخواست دائر کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔ جی بی کی اعلیٰ عدالت میں 40 سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف وکلاء تنظیموں کی جانب سے سپریم کورٹ میں گزشتہ ماہ درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ اپیلیٹ کورٹ کے تین سابق چیف ججز نے ریٹائرمنٹ سے چند دن پہلے چالیس سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کے ساتھ من پسند افراد کو خلاف ضابطہ ترقیاں بھی دیں جس کی وجہ سے حقداروں کا حق مارا گیا۔ درخواست میں تمام غیر قانونی بھرتیوں کو منسوخ کرنے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ پیر کے روز سپریم کورٹ نے درخواست کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کر لیا۔


خبر کا کوڈ: 793979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793979/سپریم-کورٹ-جی-بی-کی-اعلی-عدلیہ-میں-غیر-قانونی-بھرتیوں-کیخلاف-درخواست-سماعت-کیلئے-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org