QR CodeQR Code

قدس کو آزاد کروانے کیلئے اُمت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے، عاطف حسین

13 May 2019 16:13

مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر کا کہنا تھا کہ ہر سال عالمی یوم القدس دنیا بھر میں جمعۃ الوداع کو منایا جاتا ہے، اس سال بھی انشاءاللہ جمعۃ الوداع کے موقع پر ملتان کی سطح پر بھرپور انداز میں منایا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کی طرف سے ملتان کی صحافی برادری کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل صدر عاطف حسین کا کہنا تھا کہ ملت اسلامیہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، دین اسلام ہمیں ایک دوسرے کو براداشت کرنے کی تعلیم دیتا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال عالمی یوم القدس دنیا بھر میں جمعۃ الوداع کو منایا جاتا ہے، اس سال بھی ان شاء اللہ جمعۃ الوداع کے موقع پر ملتان کی سطح پر بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صحافی برادری سے اس بات کی توقع کرتے ہیں کہ وہ یوم القدس اور اُمت مسلمہ کے اتحاد کے حوالے سے جس طرح پہلے بھرپور کوشش کرتے رہے ہیں، اسی طرح اب بھی جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر سابقہ مرکزی جنرل سیکرٹری جواد رضا جعفری، ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات علمدار، سابقہ ڈویژنل نائب صدر جواد مصطفیٰ اور سابقہ ڈویژنل صدر قاسم جعفری نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 793982

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793982/قدس-کو-آزاد-کروانے-کیلئے-ا-مت-مسلمہ-کا-اتحاد-ناگزیر-ہے-عاطف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org